۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شورای علمای فلسطین

حوزہ/ علماء فلسطین کونسل نے "روز سرزمین" کی 45 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اتحاد و وحدت اور صہیونی دشمن کو ملک سے نکال باہر کرنے کی فلسطینیوں کے مسلمہ حق پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمائے فلسطین کونسل نے "روز سرزمین" کی 45 ویں سالگرہ کی مناسبت سے وحدت، مزاحمت اور صہیونی دشمن کو اپنے ملک سے نکالنے باہر کرنے کے فلسطینیوں کے مسلمہ حق پر زور دیا ہے۔

فلسطین علماء کونسل نے ملت فلسطین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دن کو اپنے گھروں میں منائیں اور "روز سرزمین" فلسطین کی اہمیت اور اس کی آزادی کے متعلق گفتگو کریں۔

علماء فلسطین نے صدی ڈیل سے مقابلے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور عرب رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کا راستہ روکیں۔

علماء فلسطین کونسل نے کہا: عرب اور امت اسلامی کی دینی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ صہیونی دشمن کے زندانوں میں قید ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کریں، بالخصوص کرونا کے ایام میں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .